ممبئی ،14؍ مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بی جے پی کا رکن نہ ہونے کے باوجود نارائن رانے کو راجیہ سبھا کے لئے بی جے پی کا امیدوار بنائے جانے پر شیوسینا کے سوال اٹھانے کے ایک دن بعد بی جے پی نے آج پوچھا کہ شیوسینا گھبرا کیوں گئی ہے۔مہاراشٹر بی جے پی کے ترجمان اور ممبئی سے ممبر اسمبلی رام قدم نے زور دیا کہ رانے اب ان کی پارٹی کے ساتھ ہیں۔انہوں نے پوچھاکہ رانے اب بی جے پی کے ساتھ ہیں۔لیکن لگتا ہے کہ انہوں نے کچھ لوگوں کی نیند اڑا دی ہے۔میں جاننا چاہوں گا کہ رانے کی نامزدگی پر شیوسینا گھبرا کیوں گئی ہے جبکہ 13 سال پہلے ہی وہ پارٹی چھوڑ چکے تھے۔قدم نے پوچھاکہ کیا شیوسینا رانے کو نکن علاقے برتری بنانے کی وجہ سے خطرہ مانتی ہے جو کہ شیوسینا کا مضبوط گڑھ رہا ہے۔قدم بی جے پی کے پہلے ایسے لیڈر تھے جنہوں نے رانے اس وقت حمایت کی تھی جب شیو سینا کے ایک کونسلر اور قانون ساز کونسل میں رانے کو بی جے پی کی جانب سے راجیہ سبھا امیدوار بنانے کی مخالفت کی تھی۔